انہوں نے کہا کہ ضلع کشتواڑ میں مرکزی حکومت ایک خاص طبقے سے وابستہ افراد کے ہاتھوں میں سرکاری ہتھیار تھما کر، ویلیج ڈیفینس کمیٹی (وی ڈی سیز) کے نام پرنوے کی دہائی کو پھرسے دہرانا چاہتی ہے۔
جس کی وجہ سے کشتواڑ کے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت وی ڈی سی کے نام پرامتیازی سلوک کر رہی ہے۔
فردوس احمد ٹاک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پونچھ کے تمام گاؤں میں وی ڈی سیز کا قیام عمل میں لایا جائے۔
فردوس ٹاک نے مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس حکم نامے کو واپس لیا جائے ورنہ پی ڈی پی کی جانب سے ریاستی سطح پراحتجاج کیا جائے گا۔