ذرائع کے مطابق اس ہسپتال میں مختلف شعبوں جیسے یورولاجی، گیسٹرولاجی، پلاسٹک سرجری، نیورو سرجری، کارڈیولاجی اور پوسٹ آپرہٹئو وارڈ سے 60 مریضوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت خارج کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ایمرجنسی و دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو رکھا گیا ہے تاکہ ان کا علاج معالجہ ہو۔
قبل ازیں کشمیر کے پریمئر ہسپتال شیر کشمیرانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے آج سے الیکٹیو سرجریز بند کئے ہیں، تاہم ایمرجنسی و کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں کا علاج جاری ہے گیا۔
واضح رہے کہ سرینگر میں ایک معمر خاتون کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے وادی کشمیر میں بندشیں عائد کی ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ و تعلیمی اداروں کو بند کر دیا ہے تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر کے تحت گھروں میں ہی محدود رہے۔