ETV Bharat / state

کووڈ ۔19: حج -2020 کے حجاج کرام کے پاسپورٹ واپس کیے جائیں - Hajj was canceled due to corona virus

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سالانہ حج 2020 کو منسوخ کئے جانے پر رواں برس حج کے لئے منتخب تمام حجاج کرام کے پاسپورٹ واپس کردیئے جائیں گے۔

کووڈ ۔19: حج -2020 کے حجاج کرام کے پاسپورٹ واپس کیے جائیں

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 11:02 PM IST

سری نگر : عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سالانہ حج 2020 کو منسوخ کئے جانے پر رواں برس حج کے لئے منتخب تمام حجاج کرام کے پاسپورٹ واپس کردیئے جائیں گے۔

سرکاری ترجمان نے ہفتہ کی شام بتایا کہ حج 2020 کے تمام حجاج کرام کو مطلع کیا گیا ہے کہ حج کمیٹی ممبئی کی جانب سے جموں و کشمیر حج کمیٹی کو عازمین حج کے پاسپورٹ ملے ہیں۔

جاری بیان کے مطابق سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کووڈ ۔19 وبا کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں حج کمیٹی پاسپورٹ تقسیم کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔ تاہم یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم اگست کے بعد پاسپورٹ تقسیم کرنے کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا ، اس کے لئے ایک علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.