پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں آدھا درجن گاؤں اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا کر زور دار گولہ باری شروع کر دی ہے۔
فوجی ترجمان جموں نے کہا کہ اتو ار کی صبح 6 بج کر 45 منٹ پر فوجی چوکیو ں کو نشانہ بنانے کی غرض سے پاکستا نی افو اج نے منکو ٹ سیکٹر میں شدید گولہ با ری شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج پاکستان کی جانب سے جاری گولہ باری کا مناسب جواب دے رہے ہے۔ تاہم اس دوران کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔'
فوجی ترجمان نے کہا کہ 'پا کستانی افواج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا ، پاکستانی گولہ با ری کا بھارتی فوج بھی معقول جواب دے رہی ہے۔ تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک گولہ با ری جا ری تھی۔
واضح رہے کہ جمعہ کی رات کو پا کستانی گولہ با ری میں ٹائی منکوٹ میں ایک 65 سالہ بزرگ ہلاک ہوگیا تھا جبکہ کئی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔