ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی منسوخی، وادی میں مسائل پیدا کرنے کی پاکستان کی کوشش - کشن ریڈی

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا ہے کہ' دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان، جموں و کشمیر میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کشن ریڈی
author img

By

Published : Aug 10, 2019, 3:37 PM IST

کشن ریڈی کا کہنا ہے کہ صورتحال پُرامن ہے اور جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں دفعہ 144میں نرمی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ملک میں مسائل پیدا کرنے اور عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہا ہے۔حکومت داخلی سلامتی کی برقراری، بیرونی خطرات کا سامنا کرنے اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی مودی حکومت کی جانب سے لیا گیا ایک تاریخی فیصلہ ہے اور اس سے جموں وکشمیر میں عام آدمی کی معیار زندگی بہتر ہوگی۔

کشن ریڈی کے مطابق جموں و کشمیر کی بعض مقامی سیاسی جماعتوں کا خود کا مفاد ہے جس کے لیے وہ ریاست کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد اب عوام کے مفاد میں تمام اسکیمات پر وہاں عمل ہوسکے گا۔

ریڈی نے کہا کہ وزارت داخلہ نے ہند۔پاک سرحد اور ہند۔تبت سرحد پر اسمارٹ فینسنگ لگانے کی شروعات کی ہے جس کے ذریعہ دہلی کے نارتھ بلاک سے سرحد پر کسی بھی قسم کی سرگرمی پر نظر رکھی جاسکتی ہے اور وہاں فوری طور پر کارروائی کی جاسکتی ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.