ETV Bharat / state

Job Fair In Budgam بڈگام میں روزگار میلے کا انعقاد - ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر

ضلع بڈگام میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر بڈگام اور ایم سی سی نے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے روزگار میلے کا انعقاد کیا جس میں 600 سے زیادہ نوجوانوں نے حصہ لیا۔

بڈگام میں روزگار میلے کا انعقاد
بڈگام میں روزگار میلے کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 21, 2023, 12:08 PM IST

بڈگام میں روزگار میلے کا انعقاد

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری اسکول میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر اور ایم سی سی نے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے آج یک روزہ روزگار میلہ (جاب فیئر) کا انعقاد کیا۔ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں ؤ کشمیر نثار احمد وانی نے جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کشمیر حکیم تنویر، پرنسپل بی ایچ ایس ایس بڈگام اور دیگر معززین کی موجودگی میں جاب فیئر کا افتتاح کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ معذور افراد کے لیے این سی ایس سنٹر سری نگر نے میلے میں حصہ لیا اور بحالی کے لیے 4 امیدواروں کو رجسٹر کیا۔

اس جاب فیئر میں 12 نامور نجی کمپنیوں نے حصہ لیا جس میں اسپاٹ انٹرویوز لیے گئے اور ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی گئیں۔ جن کمپنیوں نے جاب فیئر میں حصہ لیا ان میں فیوچر سلوشنز، رائل انٹرنیشنل، ایس بی آئی لائف، ون پلیسمنٹ سروسز وزکڈ ایڈوکارپ، فیئرڈیل موٹرز، نیچرل لائف کیئر ٹاٹا آئیا لائف انشورنس، وشفن ٹیکنالوجیز اور وی 5 گلوبل، زوناک ٹیکنالوجیز وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Media Welbeing Association میڈیا ویلبیئنگ ایسوسی ایشن نارتھ انڈیا کا جموں کشمیر میں نیا یونٹ

تقریباً 600 امیدواروں نے جاب فیئر میں شرکت کی جن میں سے 201 امیدواروں نے ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جے اینڈ کے پورٹل پر موقع پر ہی رجسٹریشن کرایا۔ ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے موقع پر ہی 48 امیدواروں کو مختلف ملازمتوں کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ کمپنی Wiz kid educorp نے مہارت کے تربیتی پروگرام کے لیے 210 امیدواروں کو رجسٹر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.