ETV Bharat / state

کشمیر میں ادویات فراہم کرنے والی پہلی آن لائن سائٹ - medicines

کشمیر میں نا مساعد حالات کے دوران مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے جنوبی کشمیر کی تین لڑکیوں نے آن لائن ادویات دستیاب رکھی ہیں۔ تاکہ عوام کو ہر وقت اور ہر جگہ ادویات فراہم کی جاسکے۔

کشمیر میں ادویات فراہم کرنے والی پہلی آن لائن سائٹ
author img

By

Published : Apr 23, 2019, 8:08 PM IST

یہ وادی کشمیر کا اس نوعیت کا پہلا اور واحد کام ہے جس میں عوام کے لئے آن لائن ادویات فراہم ہیں۔

کشمیر میں ادویات فراہم کرنے والی پہلی آن لائن سائٹ

پلوامہ کی عابدہ فاروق، اور اننت ناگ کی شہپارہ حسن اور نازیہ نے اس کام کو یہاں پلوامہ سے چند ماہ قبل شروع کیا ہے۔

کوئی بھی مریض ان سے آن لائن رابطہ کرکے ہر کوئی دوائی منگوا سکتا ہے اور دوائی مریض کے گھر پہنچائی جاتی ہیں۔

TABSKART PRIVATE LTD. نام سے ان لڑکیوں نے ایک ویب سائٹ شروع کرنے کے علاوہ سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر ان سہولیات کی تشہیر کی ہے۔

ان کے مطابق کشمیر خاص کر پلوامہ اور جنوبی کشمیر میں اکثر حالات خراب ہوتے ہیں تو ایسے میں لوگوں کو ادویات اور بچوں کے کھانے وغیرہ کی سخت قلت محسوس ہوتی ہے۔

ایسے حالات میں لوگ بہ آسانی ان سے آن لائن TABSKART. ویب سائٹ یا سوشل میڈیا یا براہ راست فون کرکے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں اور دوائی گھر بیٹھےحاصل کر سکتے ہیں۔

فی الحال ان کے ساتھ دس افراد کام کر رہے ہیں۔ لیکن آئیندہ انہیں ہر ضلع میں کام بڑھانے کا تہیہ کیا ہے۔

ان کے مطابق ابھی کچھ ہی مہینے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انہیں لوگوں سے کافی اچھا ردعمل سامنے آرہا ہے اور لوگ ان سے اس سیٹ منگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وادی خاص کر جنوبی کشمیر میں آئے روز حالات کشیدہ رہتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو اشیاء ضرور یہ خاص کر ادویات فراہم نہ ہونے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں اس قدم سے انہیں کافی آسائش ہو نے کی امید ہے۔

تاہم ابھی اس کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہے۔

Intro:visuals 1

Body:visuals 1

Conclusion:visuals 1
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.