ETV Bharat / state

جموں- سرینگر قومی شاہراہ اتوار کو ٹریفک کے لیے بحال ہوگا - گاڑیوں کو سرینگر کی طرف جانے کی اجازت

موسم میں نمایاں بہتری اور سڑک کا مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد اتوار کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پھنسی ہوئی مسافر و مال بردار گاڑیوں کو سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔

اتوار کو جموں- سرینگر قومی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 8:35 PM IST

Updated : Jan 30, 2021, 8:40 PM IST

کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر آج مرمتی کام کے پیش نظر گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی تاہم اب اتوار کو جموں سے سرینگر کی طرف ٹریفک کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے ذریعہ جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مویشیوں اور تازہ سامان لیے جانے والی گاڑیوں سمیت کسی بھی گاڑی کو جموں کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کنٹرول یونٹ جموں کی جانب سے رامبن میں لائٹ موٹر وہیکل کو صبح 10 بجے نگروٹہ سے 2 بجے تک روانہ کیا جائے گا جبکہ ادھم پور سے 11 بجے سے تین بجے کی تک روانہ کیا جائے گا۔

وہیں ٹریفک پولیس نے اس بیان میں سکیورٹی فورسز سے اپیل کی ہے کہ وہ مٹی کے تودے گرنے کے بعد حال ہی میں بنائے گئے کیلا موڈ رامبن میں بیلی پل پر سڑک کی تنگی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری کے خلاف شاہراہ پر سفر نہ کریں۔

واضح رہے کہ جموں سے ڈیڑھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع رامبن کے کیلا موڑ پر پُل کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد شاہراہ ایک ہفتے کے لیے بند رہی۔ انتظامیہ نے کیلا موڑ کے مقام پر ہی ایک جھولا پُل بنایا جس کے بعد ہی ٹریفک بحال ہوئی۔ تاہم شاہراہ پر منہدم پُل کو بنانے کے لیے کام جاری ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ ہے۔

وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سرینگر - لیہہ قومی شاہراہ سال رواں کے یکم جنوری سے بند ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ قریب دو ماہ سے ٹریفک بند ہے

Last Updated : Jan 30, 2021, 8:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.