جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے بلاک لورن میں ایک شخص کو بجلی کی کرنٹ لگنے سے آج موت ہوگئی جس کی شناخت ارشاد احمد ولد جلال دین عمر 32 سال کے طور پر کی گئی ہے۔ One person dies of electric shock
مقامی لوگوں کے مطابق مہلوک صبح 8 بجے کے قریب کہی باہر جارہا تھا اس دوران تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کی تار ٹوٹ کر زمین پر گرے ہوئے تھے جس زد میں آکر وہ بیہوش ہوگیا۔ جائے حادثے پر موجود مقامی لوگوں نے مہلوک ارشاد احمد کو ہسپتال پہنچایا جہاں کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ One person dies of electric shock
مزید پڑھیں:
امروہہ: بجلی کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک
واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے بجلی محکمہ کے خلاف جم کے احتجاج کیا اور متوفی کے اہل خانہ کو مالی امداد دینے کا مطالبہ کیا، بتایا جاتا ہے کہ متوفی کے پسماندگان میں چھوٹے چھوٹے پچے ہیں۔