اس ضمن میں اونتی پورہ پولیس کی طرف سے ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ممنوعہ تنظیم البدر کے ساتھ چلنے والے ایک عسکریت پسند کو عسکریت پسندی سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر رضامند کیا ہے۔
جس کے لیے پولیس نے متعدد بار کوشش کی ہے اور انہیں یہ خوشی ہے کہ جان و مال کی بربادی کے بغیر ہی اپنے والدین کے لیے ایک اور بیٹا امید کی کرن بن گیا ہے۔ تاہم پولیس نے عسکریت پسند کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:پلوامہ: گمشدہ نوجوان کی لاش برآمد
ذرائع کے مطابق اس کا تعلق جنوبی کشمیر کے شوپیاں علاقے سے ہے۔