اطلاعات کے مطابق شتلو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 32 آر آر، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
فوجی ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
اس تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جس کی شناخت مدثر احمد بھٹ ولد ثناءاللہ بھٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند کا تعلق ضلع بارہمولہ کے شتلو رفیع آباد سے تھا اور یہ آٹھ دن سے سرگرم تھا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔