رامبن: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ڈیگڈول کے قریب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جب کہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کے کے نزدیک دیگڈول کے مقام پر آج دن میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرکیر زیر نمبر JK03E-3581 سرینگر سے جموں کی جانب جارہی تھی تبھی شاہراہ کے ڈیگڈول کے مقام پر سڑک سے لڑھک کر 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اس کے سبب ایک شخص کی موقعے پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس آرمی اور سیول رضاکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن داخل کرایا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت آصف بشیر (30) ولد بشیر احمد وانی ساکن نوگام شوپیان کے طور ہوئی۔ زخمی شخص کی شناخت معراج احمد (31) ولد عبد الرحمان ساکن نوگام شوپیان کے طور پر ہوئی ہے، وہ پیشے سے ڈرائیور ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ Dilapidated Road بنڈزو جندوال رابطہ سڑک کی ابتر حالت سے مقامی باشندوں کو دشواریوں کا سامنا
پولیس نے رامبن تھانہ میں زیر دفعات FIR No. 226/2023 U/S 279/337/IPC معاملہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کو رامبن اور بانہال سیکٹر میں فورلین میں تبدیل کرنے کا کام گذشتہ سات برسوں سے جاری ہے۔ شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے سڑک حادثے رونما ہو رہے ہیں۔