ETV Bharat / state

سڑک حادثے کے دوران ایک شخص ہلاک - kashmir road accdient

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سڑک حادثہ کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

سڑک حادثے کے دوران ایک شخص ہلاک
سڑک حادثے کے دوران ایک شخص ہلاک
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 2:14 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق فاروق احمد نامی ڈرائیور، گزشتہ شام اپنی ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبر JK14B-1900 لنک روڈ باگنہ بلہوت میں پارک کر کے گھر چلے گئے تھے۔ آج صبح گاڑی پارکنگ کی جگہ سے غائب تھی جس کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کی تلاش کی جس کے بعد معلوم ہوا کہ ان کی گاڑی پارکنگ سے نزدیک 500 فٹ گہرے نالے میں گری ہوئی تھی۔

سڑک حادثے کے دوران ایک شخص ہلاک

مقامی لوگوں، پولیس اور سول رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کر کے حادثہ کی جگہ سے ایک لاش برآمد کی جس کی پہچان راکیش سنگھ 22 ولد کلدیپ سنگھ ساکنہ السی باگنہ تحصیل و ضلع رامبن کے طور ہوئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ہلاک شدہ شخص گاڑی چلانا سیکھ رہا تھا کہ دیر رات حادثہ کا شکار ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا ہے۔

قانونی کارروائی کے بعد لاش وارثین کے حوالے کر دی جائے گی۔ اس سلسلے میں تھانہ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.