ETV Bharat / state

کشمیر: مختلف تصادم میں ایک بچہ سمیت 7 عسکریت پسند ہلاک

گذ شتہ روز سوپور میں تلاشی مہم کے دوران گولیوں کی گونج سنائی دی تھی، جس کے بعد علاقے کو پوری طرح سیل کردیا گیا۔

author img

By

Published : Mar 22, 2019, 2:49 PM IST

Updated : Mar 22, 2019, 4:44 PM IST

جموں کشمیر

شمالی کشمیر کے کلنترہ، بارہمولہ اور حاجن، بانڈی پورہ جبکہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 6 عسکریتپسند اور ایک 12 سالہ لڑکے سمیت 7افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ سوپور اور شوپیاں میں آپریشن ابھی جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوپور میں تلاشی کارروائی کے دوران گولیوں کی گھن گھرج سنائی دی تھی جس کے بعد علاقے کو پوری طرح سیل کر دیا گیا تھا، البتہ وہ محاصرہ ابھی بھی جاری ہے اور کسی کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

شمالی کشمیر کے ہی کلنترہ بارہمولہ میں حفاظتی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے جبکہ آپریشن میں 3 فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

کلنترہ انکائونٹر میں ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت آرم پورہ، سوپور کے رہنے والے عامر رسول کبو کے بطور ہوئی ہے جبکہ دوسرا عسکریت پسند غیر ملکی بتایا جا رہا ہے۔

شمالی کشمیر کے ہی ضلع بانڈی پورہ میں میر محلہ، حاجن علاقے میں ایک اور تصادم آرائی میں دو غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک کئے گئے جبکہ اس دوران ایک مقامی 12سالہ بچہ بھی ہلاک ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بارہ سالہ لڑکے کو عسکریت پسندوں نے مبینہ طور یرغمال بنایا تھا۔

حاجن انکائونٹر میں ہلاک ہوئے دونوں عسکریت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ تنظیم سے بتایا جا رہا ہے جبکہ ان میں سے ایک کی شناخت علی بھائی کے بطور ہوئی ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رتنی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کومحاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں اور اس طرح گولیوں کے تبادلے نے تصادم کی شکل اختیار کر لی۔

رتنی پورہ، شوپیاں میں ابھی تک دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔

ادھر سوپور میںمحاصرہ ہنوز جاری ہے اور کسی ہلاک کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 22, 2019, 4:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.