ETV Bharat / state

بہرائچ میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ہنگامہ، گولی لگنے سے نوجوان کی موت

ڈی جے کو لے کر بڑھ گیا تھا جھگڑا، موقع پر پولیس کی نفری تعینات۔

COMMUNAL TENSION IN BAHRAICH
بہرائچ میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ہنگامہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2024, 7:33 AM IST

بہرائچ: ہردی کے مہسی مہاراج گنج میں اتوار کو درگا مورتی کے وسرجن کے دوران دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ڈی جے کو لے کر جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ پتھراؤ اور پھر فائرنگ کی گئی۔ اس میں مورتی وسرجن میں شامل ریہووا کے رہنے والے ایک نوجوان کو گولی لگی۔ بعد میں اسپتال میں اس کی موت ہوگئی۔ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہاں بڑھتے ہوئے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے کئی تھانوں کی پولیس کے ساتھ پی اے سی کو بھی موقع پر بھیجا گیا۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

غور طلب ہے کہ یہ تنازع درگا مورتی وسرجن کے دوران پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران ایک نوجوان رام گوپال مشرا (22) کو گولی لگی۔ اسے فوراً میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ اس تنازع کے بعد شہر کے کلاک ٹاور پر درگا مورتی کے وسرجن جلوس کو بھی روک دیا گیا۔ جانکاری کے مطابق دوسری برادریوں کے لوگوں نے ڈی جے کو رکنے کو کہا تھا جس کے بعد جھگڑا ہو گیا۔ موقع پر پولیس کے ساتھ پی اے سی بھی تعینات ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی پہنچ گئے۔

نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج:

لوگوں نے نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج میں بہرائچ-سیتا پور ہائی وے کو بلاک کر دیا۔ پرتشدد تصادم میں 30 سالہ راجن ساکن ریہوا منصور کو بھی گولی لگی۔ جبکہ تیواری پوروا کے رہنے والے 22 سالہ سدھاکر تیواری، سپاہیہ پالی کے رہنے والے معذور 42 سالہ ستیہوان، 52 سالہ اکھلیش باجپائی وغیرہ زخمی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے وسرجن کے لیے جانے والی تمام مورتیوں کو روک دیا ہے۔ دوسری جانب زخمی نوجوان کی موت کے بعد میڈیکل کالج میں کشیدگی پھیل گئی۔ میڈیکل کالج میں پولیس کے خلاف نعرے بازی ہوئی۔ فی الحال پولیس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ڈی جی پی نے بہرائچ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے بات کی:

اتر پردیش کے ڈی جی پی پرشانت کمار نے اس واقعہ کے تعلق سے ایس پی بہرائچ سے بات کی۔ پورے واقعہ کی معلومات بھی لی۔ علاقے میں جلد از جلد امن قائم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ بہرائچ کے آس پاس کے اضلاع کی پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ تمام پولس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ پوری ریاست میں پیدل مارچ کے ذریعے امن و امان برقرار رکھیں۔ پولیس ڈی جی پی ہیڈکوارٹر اور ضلعی سطح پر سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ کسی بھی افواہ کی تردید کے ساتھ ساتھ، ڈی جی پی نے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

لاپرواہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی: وزیراعلی یوگی

اس دوران وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بہرائچ کے مہسی میں ماحول خراب کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ شرپسندوں کی نشاندہی کرکے سخت ترین کارروائی کی جائے۔ مورتی وسرجن جاری رہنا چاہیے۔ مذہبی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کریں اور مورتی کو وقت پر وسرجن کریں۔ انتظامیہ اور پولیس حکام موقع پر موجود رہیں۔ جن کی غفلت کے باعث واقعہ ہوا ان کی بھی نشاندہی کی جائے، کارروائی کی جائے گی۔

پی ایس سی اور کئی تھانوں کی پولیس تعینات:

پی ایس سی کے اہلکار کئی تھانوں سے پولیس فورس کے ساتھ پہنچے۔ شہر میں مورتیوں کا وسرجن روک دیا گیا۔ متوفی کے لواحقین نے لاش میڈیکل کالج کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ اس کے علاوہ فخر پور، رام گاوں، قیصر گنج علاقے میں درگا کی مورتیوں کا وسرجن بھی روک دیا گیا۔ واقعہ کے بعد لواحقین نے لاش میڈیکل کالج کے سامنے رکھ کر مظاہرہ کیا۔ لوگوں نے لاش سڑک پر رکھ کر ٹریفک میں خلل ڈالا۔ پولیس نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ ایم ایل اے مہسی سریشور سنگھ بھی میڈیکل کالج پہنچے۔ انہوں نے اور ڈی ایم مونیکا رانی نے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.