ETV Bharat / state

کشمیر: پتھراؤ، جوابی کاروائی میں ایک نوجوان ہلاک، متعدد زخمی - متعدد زخمی

وادی کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد مکمل کرفیو نافذ ہے جس سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔

کشمیر: پتھراؤ، جوابی کاروائی میں ایک نوجوان ہلاک، متعدد زخمی
author img

By

Published : Aug 7, 2019, 8:23 PM IST

کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی نوجوانوں نے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ فورسز کی جوابی کاروائی میں ایک نوجوان کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت سرینگر سے تعلق رکھنے والے ڈار عارف کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمی نوجوانوں کی شناخت بیمنہ سے الطاف، سفا کدل سے برہان، نور باغ سے خان اسرار اور سفا کدل سے ہی ظہور احمد یتو کے طور پر ہوئی ہے اور دیگر زخمیوں کی ابھی تک مکمل تفصیلات فراہم نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کافی تشویشناک ہے۔ بھارت کے دیگر حصوں سے وہاں کا رابطہ منقطع کردیا گیا ہے جس کے باعث کشمیری عوام بہت زیادہ مضطرب ہیں۔

حکومت کی جانب سے وہاں چپے چپے پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.