ETV Bharat / state

Eid Milad Un Nabi Procession In Budgam بڈگام میں محفل میلاد اور جلوس محمدی کا اہتمام

ضلع بڈگام کے میر گنڈ میں واقع جوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر جلوس محمدی کا نکالا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔

بڈگام میں محفل میلاد اور جلوس محمدی کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 4:11 PM IST

بڈگام میں محفل میلاد اور جلوس محمدی کا اہتمام

بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے میر گنڈ میں واقع جوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جلوس محمدی کا نکالا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیا دت میں حسب عمل قدیم عظیم الشان جلوس میلاد برآمد ہوا جو مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اختتام پزیر ہوا۔

جلوس میلاد میں شاخہاے مکاتب باب العلم کے سینکڑوں طلبا و طالبات ،معلمین و معلمات تنظیمی اراکین و عاملین کے علاوہ لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ حوزہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں جلوس میلاد سے پہلے منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے پیغمبر اسلام ؐ کی حیات و سیرت اور امام صادق ؑ کے کردار و عمل پر مفصل روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:Fayaz Karnahi یقینی شکست دیکھ بی جے پی انتخابات سے دوری بنا رہی ہے: فیاض کرناہی

آغا مجتبیٰ نے کہا کہ پیغمبر اکرم ؐ کی سیرت اور آپؐ کی شریعت دنیاے بشریت کے لئے مکمل مدلل اور مفصل ضابطہ حیات ہے قرآن کریم اسلام کا آئین ہے اور رسول اکرم ؐ کی سیرت اس آئین کا عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ عشق رسول ؐ ہر مسلمان کے ایمان و عقیدے کی بنیاد ہے قرآن سنت اور شریعت پر قائم و دائم رہنا ہی عشق رسول ؐ کی اصل اساس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.