ETV Bharat / state

عمر عبداللہ کا ناربل ہلاکت پر اظہارِ افسوس

author img

By

Published : May 13, 2020, 4:34 PM IST

عمر عبداللہ نے بڈگام میں شہری کی ہلاکت کے معاملے کی آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

عمرعبداللہ کا ناربل ہلاکت پر اظہارِ افسوس

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ناربل علاقے میں میں سی آر پی ایف کی فائرنگ سے ہوئی انسانی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

عمر عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ناربل بڈگام میں بدھ کے روز سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی وجہ سے ہوئی ہلاکت پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات شروع ہونی چاہیے ۔

انہوں نے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدہ کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

عمر عبداللہ نے سی آر پی ایف کے ہاتھوں سے بیرہ بڈگام کے شخص کی ہلاکت بہت ہی افسوسناک قرار دیا ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے کے معاملے کی آزادانہ جانچ پڑتال کی جانی چاہئے اور وجوہات کو سامنے لانا چاہئے۔

واضح رہے بدھ کے روز سرینگر گلمرگ روڈ پر ناربل کے مقام پر سی آر پی ایف کی فائرنگ میں بیروہ بڈگام کا ایک شہری ہلاک ہوگیا- سی آر پی ایف کے مطابق مذکورہ شہری غلط سائڈ پر گاڈی چلا رہا تھا اور اسے دو چیک پوئنٹس پہ روکنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اس نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

سی آر پی ترجمان کے مطابق ناکے پہ موجود سی آر پی ایف کی پارٹی نے جب کچھ وارننگ فائرنگ شاٹس داغے تو گاڈی میں موجود مذکورہ شہری اس کے باوجود بھی نہیں رکا جس کے بعد مجبوراً انہیں فائرنگ کرنی پڑی جس کی زد میں وہ شہری ہلاک ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.