عمرعبداللہ نے ریاست میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں کسی بھی ایسے سیاسی یا قانونی اقدام سے گریز کرنے کی اپیل کی جس سے ریاست میں حالات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں۔
عمرعبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے وزیراعظم سے ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے جس سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند امرناتھ یاترا کے لیے کشمیر آرہے ہیں جس سے سیاحت کو کافی فروغ ملا ہے۔ رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہیں'۔
ریاست جموں و کشمیر میں گورنر راج کی میعاد میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔