ETV Bharat / state

بھدرواہ واقعہ پر عمر عبداللہ کا اظہار برہمی

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں گئو رکشوں کی طرف سے شہری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھدرواہ واقعہ پر عمر عبداللہ کا اظہار برہمی
author img

By

Published : May 16, 2019, 9:01 PM IST

انہوں نے کہا کہ آئین میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے اور قتل کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
اس واقعہ میں ملوث شرپسندوں کو قرارواقعی سزا دی جانی چاہئے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر وقت پر ایسے عناصر کی لگام کسی گئی ہوتی تو شائد آج ایسے واقعات پیش نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ سابق پی ڈی پی بھاجپا حکومت کے دوران ان عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کی پشت پناہی کی گئی اور آج حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ یہ عناصر کسی پر گولی چلانے سے بھی کتراتے نہیں ہیں۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ اگرچہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسے واقعات روکنے کی بات کی لیکن زمینی سطحی پر اس کا عملدرآمد کرنے سے اجتناب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جانی چاہئے تاکہ یہ بات یقینی بن جائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئے۔
انہوں نے بھدواہ کے عوام سے امن و امان اور بھائی چارے کو بنائے رکھنے کی اپیل کی۔

Intro:Body:

insha

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.