ETV Bharat / state

سرینگر: نرس کی لاش برآمد - سرینگر کے بژھپورہ میں ایک جواں سال نرس اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے بژھپورہ میں ایک جواں سال نرس اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی۔

سرینگر: نرس کی لاش برآمد
سرینگر: نرس کی لاش برآمد
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 5:46 PM IST

اطلاعات کے مطابق شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسپتال میں کام کرنے والی یہ نرس جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے سے تعلق رکھنے والی تھی اور اس وقت صورہ کے اسکمز اسپتال میں بطور نرس کام کر رہی تھی۔

افروزہ اختر نامی اس نرس کو منگل کے روز اپنے کرائے کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں جانچ شروع کی ہے۔ تاہم اس بات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مذکورہ نرس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہوگی۔

ای ٹی وی بھارت نے اس سلسلے میں کئی بار سکمز اسپتال کے ڈائریکٹر سے رابطہ کرنا چاہا۔ تاہم وہ بات کرنے کے لیے موجود نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.