پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں درجنوں نوجوان محمد لطیف بٹ کی نگرانی میں بی جے پی میں ہونے کا اعلان کیا۔نوجوانوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ان کا کہنا ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات کہ ازالے کے لیے لیڈران ان مسائل کو ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی نوٹس میں لاتے ہیں تاکہ عوام کو مشکلات سے راحت ملے۔
اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اج بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے حلقہ صدر سعید اسرار اور پارٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے پتریگام علاقے کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے عوام کے درپیش مشکلات کے حوالے جانکاری حاصل کی جبکہ عوام کو یقین دلایا گیا کہ ان کے مشکلات کا ازالہ جلدی ہی کیا جائے گا۔ وہی اس موقع پر علاقے کے کئی نوجوانوں نے بی جے پی شمولیت اختیار کی۔
بعد ازاں ضلع صدر نے سی ایچ سی راجپورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کام کاج کے حوالے سے جانکاری حاصل کی وہی انہوں نے طبی عملے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحت مراکز کے اندر عوام کو ہر طرح کی سہولیت فراہم کرنے کی کوشش کرے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے 47 سابق ایم ایل اے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کلیئر کرنے میں ناکام
اس سلسلے میں ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا نوجوان پارٹی کے کام سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہورہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی زمینی سطح پر مظبوط ہیں۔انہوں نے کہا پارٹی یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کے لئے تیار ہے۔