سرینگر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان سرینگر میں مٹن ہول سیل ڈیلرز نے انتظامیہ سے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے جگہوں کی نشاندہی کے اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ضلع انتظامیہ ہر سال عیدگاہ، شالہ ٹینگ، بائی پاس نوگام اور بثرھ پورہ و غیر علاقوں میں قربانی کے جانور کی منڈی قائم کرنے کی جگہ کی نشاندہی کرتے ہیں، البتہ اس مرتبہ عیدالضحیٰ میں چند دن باقی رہنے کے باوجود بھی متعلقہ محکمے کی جانب سے مقامات کی نشاندہی کے تعلق سے کوئی بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اس درمیان مٹن ہول سیل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایل جی انتظامیہ سے کہا ہے کہ سرینگر جموں شہراہ پر قربانی کے جانوروں سے لدی ٹرکوں کی نقل وحمل کو آسان بنایا جائے اور بنا کسی خلل اور تاخیر کے مال سے لدی ٹرکوں کو سرینگر آنے کی اجازت دی جائے۔ ادھر فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز محکمہ نے مٹن ڈیلرز سے کہا ہے کی وہ قربانی کے جانور مقرر قیمتوں پر ہی فروخت کریں ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Training program for NRLM این آر ایل ایم سے وابستہ خواتین کے لئے تربیتی و آگاہی پروگرام
واضح رہے عیدالضحی مسلم کیلینڈر کے آخر مہینے کی 10ذی الحج کو منائی جاتی ہے اس عید پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے جس وجہ سے اسے عید قربان بھی کہا جاتا ہے۔عید سے قبل جانوروں کی خریدو فروخت کے حوالے سے ہر جگہ منڈیاں لگائی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ یوم عرفہ تک جاری رہتا ہے۔