ETV Bharat / state

کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑیں گے:شاہ فیصل

ہائی پروفائل سرکاری نوکری چھوڑ کر انتخابی سیاست میں کودنے والے سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے پیر کو شمالی کشمیر کے قصبہ کپوارہ میں اپنی پہلی مگر بھاری عوامی ریلی سے خطاب کیا۔

author img

By

Published : Feb 5, 2019, 8:06 AM IST

FAISAL

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ایک لاکھ قربانیوں کے ساتھ غداری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھکاری نہیں جنہیں پیسے دیکر خاموش کرایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنا کوئی چال نہیں ،میں دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے سیاست میں نہیں آیا ہوں۔

شاہ فیصل نے کرپٹ سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سب کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سے پوچھیں گے کہ ان کے پاس اتنی مال و دولت کہاں سے آئی۔

FAISAL
FAISAL
undefined

کپوارہ کے ٹی آر سی کمپلیکس کے احاطے میں منعقد ہونے والی اس عوامی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کپوارہ پارلیمانی حلقہ انتخاب بارہمولہ کا حصہ ہے جہاں سے شاہ فیصل کی قسمت آزمائی کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں وادی کشمیر کے حالات نے سیاست میں آنے پر مجبور کردیا ہے۔

شاہ فیصل نے کہا کہ جہاں ایک طرف عام کشمیری اپنی قربانیاں پیش کررہے ہیں، وہیں دوسری طرف سیاستدان اور اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ پیسے بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا 'مجھے کشمیر کے حالات نے سیاست میں آنے پر مجبور کردیا ہے۔ ہمارے پی ایچ ڈی اسکالر شہید ہوئے ہیں۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کی بات کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔

ایک طرف عام کشمیری اپنی قربانیاں پیش کررہے ہیں، وہیں دوسری طرف سیاستدان اور اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ پیسے بنا رہے ہیں۔

کشمیری عوام اپنے سیاسی حقوق کے لیے محو جدوجہد ہیں۔ جب یہاں کے سیاستدان سے پوچھا جاتا ہے کہ کشمیری نوجوان احتجاج کیوں کرتے ہیں تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ یہ پانچ سو روپے کے عوض پتھربازی کرتے ہیں'۔

Intro:Body:

saman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.