ETV Bharat / state

قاضی گنڈ میں غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد - موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کی پولیس کا دعوی ہے کہ انہوں نے قاضی گنڈ علاقے کے گاسی پورہ گاؤں سے ایک 33 سالہ غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد کی۔

قاضی گنڈ  میں غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:39 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:12 PM IST

اطلاعات کے مطابق مقامی افراد نے قاضی گنڈ کے گاسی پورہ گاؤں میں کرائے کے کمرے میں پڑی لاش کو دیکھا اور اس کی اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔

ایک پولیس اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو برآمد کرلیا۔

پولیس اہلکار نے ہلاک شدہ مزدور کی شناخت لالواہ سیدو ولد کرشن لال سیدھو ساکن ریاست بہار کے طور پر کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ مزدور گسی پورہ ونپو میں مزدور کی حیثیت سے کام کررہے تھے اور ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

اس ضمن میں قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرکے تحقتات شروع کردی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علاقے میں ایک اور مزدور کو کرائے کمرے سے مردہ پایا گیا تھا۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.