ETV Bharat / state

NIA Raid: این آئی اے نے بارہمولہ کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 10:43 AM IST

Updated : Oct 20, 2021, 2:54 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ دنوں شہریوں اور غیر مقامی افراد کے قتل کے بعد آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں این آئی اے نے چھاپے مارے۔

این آئی اے نے بارہمولہ کے مختلف دیہات میں چھاپے مارے

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور سرینگر میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے گزشتہ دنوں شہریوں اور غیر مقامی افراد کے قتل کے بعد آج مختلف علاقے میں چھاپے مارے۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے آج ضلع بارہمولہ کے دو مختلف گاؤں فتح گڑھ اور ناروا کے علاقے آڈورا میں چھاپے مارے۔ تاہم ان چھاپوں کے متعلق سے این آئی اے نے ابھی تک کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

وادی میں گزشتہ ہفتے سے عام شہریوں اور غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے آج صبح وادی میں کئی مقامات پر چھاپے ڈالے اور تلاشی کارروائی کی۔

اطلاعات کے مطابق این آئی اے نے سرینگر میں عیدگاہ، چھانہ پورہ، باغ مہتاب، ضلع بارہمولہ، کولگام، پلوامہ اور سوپور میں مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے ڈالے۔ تاہم ان چھاپوں کے متعلق این آئی اے نے ابھی تک کوئی تفصیل بیان نہیں دی ہے۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اطلاعات کے مطابق این آئی اے نے چند مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کی پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔

غور طلب بات ہے کہ وادی میں گزشتہ دو ہفتوں میں نو عام شہریوں بشمول پانچ غیر مقامی مزدوروں کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے ہلاک کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ این آئی اے فارمسسٹ ماکھن لال بندرو اور اسکول پرنسپل سپندر کور کی ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2017 سے این آئی اے نے کشمیر میں متعدد افراد کو عسکریت پسندی اور حوالہ فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔ ان گرفتاریوں میں بیشتر حریت رہنما بھی قید کئے گئے ہیں۔

Last Updated : Oct 20, 2021, 2:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.