ETV Bharat / state

نگروٹہ تصادم: چھ افراد کے خلاف چارج شیٹ

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:08 AM IST

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں کی ایک خصوصی عدالت میں چھ افراد کے خلاف مبینہ طور پر پاکستان میں مقیم جیش محمد کے تین عسکریت پسندوں کے خلاف ملک میں دراندازی کرنے میں مدد کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی۔

نگروٹہ تصادم: چھ افراد کے خلاف چارج شیٹ
نگروٹہ تصادم: چھ افراد کے خلاف چارج شیٹ

این آئی اے ترجمان کے مطابق ان ملزمان کی شناخت جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے سمیر احمد ڈار، آصف احمد ملک، سرتاج احمد منتو، صہیب منظور، ظہور احمد خان اور بڈگام ضلع کے سہیل جاوید عرف سہیل لون کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 470 افراد متاثر

واضح رہے کہ رواں برس 31 جنوری کو جموں کے بان ٹول پلازہ ، نگروٹہ پر پٹھان کوٹ سرینگر ہائی وے پر صبح 5 بجے ایک ٹرک کو پولیس نے چیکنگ کے لئے روکا تھا۔ اس ٹرک میں تین پاکستانی درانداز چھپے ہوئے تھے۔

این آئی اے ترجمان کے مطابق اس دوران ڈرائیور سمیر احمد ڈار اور اس کے دو ساتھی آصف اور سرتاج اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔ ٹرک کے اندر موجود مسلح پاکستانی عسکریت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس سے ایک سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بان جنگل کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے شروع کیے گئے سرچ آپریشن میں تینوں پاکستانی عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے جبکہ ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

این آئی اے نے 10 فروری کو اس معاملے کی تفتیش شروع کی تھی اور اس کیس سے متعلق مزید تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔ وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر تلاشی لی گئی اور اس دوران دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات سمیت کئی دیگر چیزیں برآمد کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ' تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ جنوری میں ان کی ناکام کوشش کے علاوہ اس ماڈیول کو گزشتہ برس دسمبر میں تین پاکستانی عسکریت پسندوں کا ایک گروپ ملا تھا جب وہ سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد سے بھارتی حدود میں داخل کرا کر انھیں جنوبی کشمیر لے جایا گیا۔'

ترجمان نے کہا کہ ' دیگر تین گرفتار ملزمان جن میں صہیب منظور، ظہور احمد خان اور سہیل جاوید شامل ہیں، وہ جیش محمد کے اوور گراؤنڈ ورکرز تھے۔ انھوں نے پاکستانی عسکریت پسندوں کی دراندازی کو کامیاب بنانے کی کوشش کی اور انہیں محفوظ پناہ گاہ مہیا کرائی اور ان کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا اس دوران ضبط کیے گئے اسلحہ اور گولہ بارود میں دو اے کے 47 رائفل، ایک اے کے 56، دو اے کے 74 ایس 1 ایم 4 کاربائن، دو پستول، تین چینی ساخت کے پستول، 35 دستی بم، 12 کلو دھماکہ خیز مادہ، تین سیٹلائٹ فون، چھ وائرلیس سیٹ شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ' ان کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.