قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نور نورباغ علاقے میں ایک مقامی شہری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔
اطلاعات کے مطابق این آئی اے نے بوان پورہ نورباغ میں فیروز ملہ، جو آرپار تجارت سے منسلک تھے، کے گھر پر آج صبح چھاپہ مار کارروائی کر ان کے گھر کی تلاشی لی ہے-
قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے گزشتہ دو برسوں سے جموں وکشمیر میں حوالہ فنڈنگ کے معاملے میں متعدد مقامات پر چھاپے ڈالے ہیں جن میں علیحدگی پسند، آر پار تجارت سے منسلک تاجر اور دیگر کارکن شامل ہیں-
وہیں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ان چھاپوں میں کافی سرعت دیکھی گئی۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک این آئی اے کی طرف سے فیروز احمد ملہ کے گھر پر تلاشی کارروائیاں جاری تھیں۔