انہوں نے حکم نامے میں مزید کہا کہ انتظامیہ کو افسران کے ساتھ رابطے میں کسی بھی قسم کی مشکل درپیش نہیں آنی چاہیئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ایک اور ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس میں امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو کشمیر سے جلد از جلد اپنے اپنے گھروں کی طرف لوٹنے کا حکم دیا گیا تھا۔
اس ہدایت نامے کے آتے ہی جموں و کشمیر میں حالات دگرگوں ہوگئے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلنے لگا۔