ETV Bharat / state

Negligence of Power Dept in Ganderbal: گاندربل میں ناقص بجلی نظام کی وجہ سے حادثات - High tension wire on wooden poles in Ganderbal

گاندربل کے مختلف علاقوں میں درختوں اور کھمبوں پر لٹکتی بجلی کی تاریں آئے دن حادثے کے سبب بن رہے ہیں لیکن بجلی محکمہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ Negligence of Power Department in Ganderbal

گاندربل میں ناقص بجلی نظام حادثے کی وجہ
گاندربل میں ناقص بجلی نظام حادثے کی وجہ
author img

By

Published : May 6, 2022, 5:04 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں آج بھی درختوں اور کھمبوں پر لٹکتی بجلی کی تاریں بجلی کے ناقص نظام کی داستان بیان کرتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، تاہم وادی کشمیر میں کئی ایسے علاقے ہیں جہاں بجلی اور بجلی کی تاریں خستہ حال ہیں، جو آئے دن حادثے کا سبب بن رہی ہیں۔ Negligence of Power Department in Ganderbal

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے گاندربل کے اندرونی علاقے کے باشندوں نے بتایا کہ کھمبوں اور درختوں سے بندھی بجلی کی تاریں آئے دن حادثے کا سبب بن رہی ہیں لیکن محکمہ بجلی کے افسران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اور اس کی وجہ سے وادی کشمیر میں بجلی کا نظام برسوں سے درہم برہم ہے۔ Negligence of Power Department in Ganderbal

ویڈیو

مزید پڑھیں:

وہیں دیگر مقامی باشندوں نے کہا کہ 'گزشتہ دنوں ان کے علاقے میں ٹرانسفارمر نصب کیا گیا، تاہم ناقص بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے سبب ٹرانسفارمر آج بھی بند پڑا ہے جس سے آج بھی علاقے کی بڑی آبادی اندھیرے میں زندگی گزارنے کو مجبور ہے، جب کہ بعض لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مقامی لوگوں نے کئی بار محکمہ بجلی کے افسران سے بات کی تاہم بجلی حکمہ نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.