ETV Bharat / state

ترال پستونہ میں این سی کے ورکرز کنونشن کا انعقاد

ضلع پلوامہ کے ترال کے پستونہ علاقے میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارٹی کارکنان کا کنونشن منعقد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما نے اگلے انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کو کثیر ووٹوں سے جتانے کی اپیل کی۔ NC Organised Workers Convention

ترال ۔پستونہ میں این سی کا ورکرس کنونشن منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 2:28 PM IST

ترال ۔پستونہ میں این سی کا ورکرس کنونشن منعقد

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے پستونہ علاقے میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارٹی کارکنان کے کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن کی صدارت سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے کی جب کہ اس موقع پر جی ایم کانٹرو، عبد السلام ملک، علی محمد اور دیگر سرکردہ عہدیدار موجود تھے۔نیشنل کانفرنس کے رہنما نے اگلے انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کو کثیر ووٹوں سے جتانے کی اپیل کی۔

میٹنگ میں پارٹی کے نایب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دورہ ترال کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ ترال سب ضلع میں نیشنل کانفرنس کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے آگے آئیں کیونکہ یہی ایک ایسی پارٹی ہے جو اس جموں وکشمیر کو مصیبت سے بچا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جب مسلمانوں نے کشمیری پنڈت خاتون کے آخری رسومات میں شرکت کی

انہوں نے کہاکہ فی الوقت یہاں آفسر شاہی کا دور دورہ ہے اور لوگ بنیادی سہولیات کے لیے تڑپ رہے ہیں اور لوگ بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان ہے ہی ۔بازاروں میں مہنگائی نے عوام کو ازحد پریشان کیا ہے ۔واضح رہے کہ عمر عبداللہ سات دسمبر کو ترال میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.