قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال کشمیر کے دو روزہ دورے کے لیے بدھ کے روز سرینگر پہنچے۔
ذرائع کے مطابق دووال نے سرینگر کے ایک گیسٹ ہاؤس میں پولیس کے اعلی عہدیداران اور خفیہ ایجنسیز کے افسران سے ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر نے حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں سکیورٹی کے اعلی افسران کے ساتھ علیحدہ میٹنگیں کی۔
میٹنگ کے دوران سکیورٹی سے منسلک تمام مسائل سے متعلق بات چیت کی گئی۔