اس موقع پر وٹالی کے ہمراہ بلاک صدر لنگیٹ غلام رسول مُلّا نے کی۔ ایڈوکیٹ عبدالحمید لون کے علاوہ پارٹی کے دیگر ضلعی اور بلاک صدر و لیڈران موجود تھے۔
اس موقع پر شفقت علی وٹالی نے ورکرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس پارٹی کو لنگیٹ میں مضبوط بنانے کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز اجلاس کا مقصد سیاست حالات کا جائزہ لینا اور آگے کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔
وٹالی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک واحد پارٹی ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لیے کام کیا ہے اور نیشنل کانفرنس نے ہی یہ طے کیا ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے اور بھارتی سرکار سے مقابلہ کرنے کے لیے تمام پارٹی کو ایک ہوکر جموں و کشمیر کے عزت اور وقار کو پچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر کی رائے پر ہی گپکار الائنس بنی ہے اور تمام پارٹیاں ایک ہوگئی ہے اور تب ہی ایک نیا پیلٹ فارم تیار ہوا۔