نیشنل کانفرینس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کا کہنا ہے کہ وہ گپکار ایجنڈا پر قائم ہیں اور اس میں کسی بھی قسم کے رد و بدل یا لچک کی گنجائش نہیں ہے جبکہ مرکز کے مختلف نامناسب اقدامات کر کے اصل موقف سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے آج باغ بلاک میں پارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر ناصر اسلم وانی، ترجمان عمران نبی ڈار، عبدالمجید لارمی، صفدر علی خان نے تقریر کی اور رائے دہندوں کو نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ 22 دسمبر کو نتائج کے روز ہی عوام کو پتہ چلے گا کہ ان کا ووٹ کس کے حق میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں ۔سری نگر ہائی وے یکطرفہ ٹرافک کے لیے بحال
اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ انہیں مہم چلانے میں کافی تکلیف ہوئی انہیں کولگام کے مختلف علاقوں میں گھوما پھرا کر جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا جس سے لگتا ہے کہ مہم کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔