اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ روشن جاگی نے آگنو ڈورہ میں ناگر ون پروجیکٹ میں تعمیر شدہ ایکو فرینڈلی پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر کنزرویٹر آف فارسٹ ساوتھ عرفان علی شاہ ، ڈیوجنل فارسٹ آفیسر اننت ناگ محمد رمضان میر (کنڈی) سوشل فارسٹری کی ڈی ایف او محترمہ شما روحی، ڈیڈی سی ویریناگ پیر شاہباز کے ساتھ ساتھ محکمہ کے کئی عالی عہدیداران موجود تھے۔
پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ نے 600 کنال آراضی پر محیط ایکو فرینڈلی پارک کا جائزہ لیا جب کہ اس موقعے پر ماحول کو تحافط فراہم کرنے کے لیے دیودار کے پودے بھی لگائے گئے۔ اس موقعے پر پرنسپل چیف کنزرویٹر روشن جاگی نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے مختص رکھی گئی اسکیم کے تحت ایسے پروجیکٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ شہروں و دیہات میں ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے اور ماحول دوست فضا کو قائم کیا جاسکے، خصوصی بچے فرصت کے لمحات ایسے پارکوں میں گزار سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ کے سوپور میں طلبہ کے لیے ویلکن پریمیر فٹ بال لیگ کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے پروجیکٹ کو عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے جب کہ مستقبل میں مختلف مقامات پر ایسے ماحول دوست پارکوں کو قائم کرکے لوگوں کے نام وقف کیا جائے گا۔