بارہمولہ: جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے فتح پورہ علاقے میں واقع مشروم ولیج ان دنوں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ Aspirational Districts کے تحت اس مشروم یونٹ سے آج تک 200 یونٹس نوجوانوں میں فراہم کیے ہیں۔ اس کی وجہ سے نوجوانوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ یہ مشروم ولیج کشمیر میں سب سے زیادہ مشروم پیدا کر رہا ہے۔ Mushroom Farming Emerging Main Sources Of Income In Baramulla In Kashmir Valley
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیف ایگریکلچر افسر بارہمولہ سردار یادوندر سنگھ نے بتایا کہ یہ مشروم کاروبار نوجوانوں کے لے ذریعہ معاش بن سکتا ہے کیونکہ اس کاروبار میں زیادہ محنت اور اخراجات کم ہیں اور آمدنی زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس کافی نوجوان لوگ آتے ہیں۔ ہم ان کو تربیت بھی دیتے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ خواتین بھی اس میں کافی شمولیت کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Baramulla Youth Parliament Programme: بارہمولہ میں پہلی بار یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کا انعقاد
اس دوران مشروم ڈیولپمنٹ افسر سردار گردیپ سنگھ نے بتایا کہ اس کاروبار کو ہمارے پڑے لکھے نوجوان اچھے طریقے سے چلا سکتے ہیں۔ ہم ان کو ہر قسم کی مدد کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں اور بے روزگار نوجوان سرکاری سکیمز کا فائدہ اٹھائیں گے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔ اس سلسلے میں بارہمولہ کے ایک نوجوان رضوان احمد نے بتایا کہ اس نے چند مہینہ پہلے ایک مشروم یونٹ اپنے گھر پر شروع کیا اور اس وقت وہ اس سے کافی اچھا کما رہے ہیں۔ انہوں نے بنایا کہ وہ بےروزگار تھے اور کوئی کام کرنے کو نہیں تھا اور ایک دن کسی نے ان کو بتایا کہ آپ مشروم کا کاروبار شروع کرو۔ مشورے پر کام شروع کیا۔ اس کا یہ کاروبار کافی کامیاب ثابت ہوا۔ Mushroom Farming Emerging Main Sources Of Income In Baramulla In Kashmir Valley