ETV Bharat / state

'محرم الحرام تاریخ کا ایک عظیم سبق یاد دلاتا ہے' - مولانا فیروز احمد ہمدانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو

محرم الحرام صبر واستقلال کا مہینہ ہے۔ نواسہ ﷺ نے کربلا کے میدان میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جانوں کا نذرانہ اس لیے دیا تھا تاکہ حق و صداقت کا علم کو بلند رکھا جائے۔

محرم الحرام ایک عظیم تاریخ کا سبق یاد دلاتا ہے

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 12:33 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں عزادارانِ امام حسینؑ جوش و جذبے کے ساتھ محرم الحرام کی تیا ریوں میں مصروف ہیں۔

اس دوران مولانا فیروز احمد ہمدانی نے محرم الحرام کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام صبر و استقلال کا مہینہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ نواسہ رسول صلی علیہ وسلم نے کربلا کے میدان میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جان کا نزرانہ اس لیے دیا تھا تاکہ حق وصداقت کی علم کو بلند رکھا جائے۔

مولانا فیروز احمد ہمدانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ محرم الحرام ایک عظیم تاریخ کا سبق یاد دلاتا ہے کیونکہ اس ماہ میں امام حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا کے میدان سے حق کی بلندی کے لیے نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ اپنی جان کو قربان کرکے دنیا کو سبق دیا کہ ہمیں حالات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حق کی لڑائی کے لیے تیار رہنا چاہئے اور مظلوم انسانیت کے لیے آگے آنا چاہیے، یہی حسینیت ہے۔

ویڈیو

مولانا فیروز احمد ہمدانی نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کا حقیقی پیغام یہ ہے کہ مسلمان اللہ کا فرمانبردار بن کر زندگی گزاریں تاکہ اسے آخرت میں کامیابی مل سکے۔
مزید پڑھیں:

انہوں نے نوجوان نسلوں کو منشیات کی لت میں مبتلا ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل امام حسینؓ ہیں اور اس لیے منشیات اور دیگر بری عادات کو ترک کرکے امام حسینؓ کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.