پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے رکن پارلیمان ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی نے ضلع پلوامہ کے پانپور میں واقع انذین انٹرنیشنل سیفرآن ٹریڑ سنٹرکا دورہ کیا اور وہاں موجود عہدیداران سے بات چیت کی۔ انہوں نے ٹریڑ سنٹر سے کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جاٸزہ لیا۔ انہوں نے سٹیگما اسپریشن، ڈرٸنگ، گریڑنگ اور پیکنگ سنٹر کے علاوہ ای آکشن سنٹر کا بھی جاٸزہ لیا۔ انہوں نے ٹریڑ سنٹر میں موجود ساٸنس دانوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ ٹریڑ سنٹر سے کسانوں کو ایسی سہولیات فراہم کریں جس سے کسانوں کے پیداوار میں اضافہ ہو سکے اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فاٸیدہ حاصل ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Protest by Shopkeepers ستواری اور نئی بستی کے دوکانداروں کا احتجاج
رکن پارلیمان نے کہا ٹریڑ سنٹر ایک بہترین قدم ہے یہاں سے کسانوں کو دوسری سہولیات کے علاوہ مارکیٹنگ کی سہولیت بھی فراہم کی جار ہی ہے لیکن زرفرآن مشن کے دیگر کمپونینٹس جس میں بورویلز بھی ایک اہم حصہ تھا بالکل بےکار ہے۔ مسعودی نے کہا زعفرآنی کھیتوں میں بورولز آبپاشی کی فراہمی کے لۓ لگاۓ گۓ تھے جو تقریباً 12 سال گزرنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہو رہے ہیں اور کسانوں کو کھیتوں میں آبپاشی کے لۓ پانی مہیا نہیں ہو رہا ہے جس وجہ سے پیداوار میں نمایا کمی دیکھی جارہی ہے جو اس صنعت اور اس صنعت سے جُڑے کسانوں کے لۓ باعث پریشانی ہے