گملا میں منی گن فیکٹری کا پردہ فاش ، چار گرفتار
جھارکھنڈ کے گملا ضلع پولیس نے ض ¾لع میں غیر قانونی طور سے چل رہی منی گن فیکٹری کا پردہ فاش کر کے چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
گملا میں منی گن فیکٹری کا پردہ فاش ، چار گرفتار
پولیس سپرنٹنڈنٹ ہردیپ پی جناردن نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایاکہ اطلاع ملی کہ کوئجارااور غازی ٹولہ گاﺅں میں غیر قانونی طور سے اسلحہ بنانے کی فیکٹری چل رہی ہے ۔
یہاں بڑے پیمانے پر بندوق سمیت دیگر اسلحوں کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔ ان اسلحوں کی کھیپ نکسلی تنظیم پیپلس لبریشن فرنٹ آف انڈیا ( پی ایل ایف آئی ) اور مقامی جرائم پیشہ گروہ کو سپلائی کی جارہی ہے ۔
انہوں نے بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ٹھکانے پر چھاپے ماری کر کے غیر قانونی مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش کیا گیا ۔
مسٹر جنار دن نے بتایاکہ اس دوران موقع پر سے دو دیسی رائفل ، دو دیسی کٹا ، 315 بور کی تین گولی ، 12 بور کی تین گولی ، ایک لیتھ مشین ، ایک دھنکی ، نیم تعمیر دو بندوق ، بندو ق بنانے کی پائپ اور دیسی کٹا بنانے کا سازو سامان برآمد کیا گیا ۔
جائے وقوع پر موجود سندیپ ہجمہ ، روی ساہو ، ہری گوپ ( کوئجارا) اور کودیپ رانا بھنڈرا ( لوہردگا) کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار بدمعاشوں سے تفتیش کی جارہی ہے ۔