ETV Bharat / state

وادی کشمیرمیں انٹرنیٹ خدمات بحال - انٹرنیٹ خدمات معطل

وادی کشمیر میں معمول کی طرح منگل کے روز ملک کے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا۔۔

وادی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات بحال
وادی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات بحال
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 6:50 PM IST

72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں 2 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو سکیورٹی کے وجوہات کی بنیاد پر دن بھر بند کردیا گیا تھا تاہم شام 6 بجے موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئی-

خیال رہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے دو اضلاع گاندربل اور ادھمپور کو چھوڑ کر 4 جی موبائل انٹرنیٹ مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس کے علاوہ 15 اگست ہو یا 26 جنوری ان جیسے مواقع پر 2 جی سروسز کو بھی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بند کردیا جاتا ہے جس سے صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بند کیا گیا تھا تاہم 6 بجے شام کو انہیں بحال کردیا گیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.