ETV Bharat / state

کاروباری کئی روز سے لاپتہ، اہل خانہ کا احتجاج - اہل خانہ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کے کئی روز سے لاپتہ ہونے پر ان کے اہل خانہ نے زبردست احتجاج کیا۔

کاروباری کئی روز سے لاپتہ، اہل خانہ کا احتجاج
author img

By

Published : Jul 19, 2019, 6:12 PM IST

بانہال کے ٹھٹھار گاؤں سے تعلق رکھنے والے تاجر غلام رسول وانی، بھیڑ بکریوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے تھے۔

کاروباری کئی روز سے لاپتہ، اہل خانہ کا احتجاج

بانہال میں غلام رسول وانی کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ کو بند کر دیا جس کی وجہ سے امرناتھ یاترا ڈھائی گھنٹے تک متاثر رہی۔

غلام رسول وانی کے اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاپتہ شخص کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

احتجاج کے بعد ایس ایس پی رامبن انیتا شرما نے لوگوں کو یقین دلایا کہ لاپتہ شخص کو تلاش کرنے کے لیے پولیس سخت اقدامات اٹھائے گی۔ انیتا شرما کی یقین دہانی کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کرنا بند کر دیا اور قومی شاہراہ کو یاترا کے لیے بحال کر دیا گیا۔

Intro:بجباڈہ اننت ناگ میں پولیس اہلکار ہلاک عسکریت پسند ہتھیار اڑانے میں کامیاب

Body:عسکریت پسندوں نے آج بجبہاڑہ اننتناگ میں پی ڈی پی سینر لیڈر مفتی سجاد کے پی ایس او پر نزدیک سے گولیاں ماری جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقع بجبہاڑہ کی ایک زیارت کے پاس پیش آیا جہاں پر فاروق احمد نامی پی ایس او موجود تھا
اور اس پر عسکریت پسندوں نے نزدیک سے گولیاں چلائیں۔

اس واقع کے دوران عسکریت پسندوں نے مہلوک پولیس اہلکار کا ہتھیار بھی چھین لیا۔
اگرچہ مزکورہ پی ایس او کو نزدیکی ہسپتال بھی پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
واقع کے فوراً بعد پولیس اور فورسز نے جاۓ موقعہ کو محاصرے میں لے لیا اور مفرور عسکریت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔

Conclusion:Fayaz Lolu
Etv Bharat
Anantnag
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.