جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے تحصیل پوگل پرستان کے دور دراز علاقہ جھوڑا میں ریچھ کے حملے میں ایک کمسن بچہ شدید زخمی حالت میں ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شام تحصیل پوگل پرستان کے دور دراز علاقے مالیگام سے دس کلومیٹر دور جھوڑا کے مقام پر طاہر احمد بٹ ( 9) غلام نبی بٹ ساکنہ مالیگام اپنے ادھواری جھوڑا کے مقام پر اپنی بھیڑوں کے ساتھ تھا۔ جھاڑیوں سے ایک خون خوار ریچھ نے اس پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں
اہم خبروں پر ایک نظر
مقامی لوگوں کا شور سننے کے بعد جنگلی درندہ طاہر احمد کو زخمی حالت میں چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گیا۔ بازو اور ٹانگ کے علاوہ جسم کے دیگر حصوں پر لگے شدید زخموں کے ساتھ اسے فوری طور پر مقامی ڈسپنسری مالیگام منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد نے اسے مزید علاج و معالجہ کیلئے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔