وی کے یادو، سی ای او اور چیئرمین ریلوے بورڈ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا۔
وزیر ریلوے نے اس منصوبے پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کو اس پروجیکٹ کو مکمل کرکے پورا کرنا ہے تاکہ خطے کو ایک اچھا ٹرانسپورٹ سسٹم مل سکے جو سال بھر باقی ملک سے وابستہ رہے۔'
انہوں نے پروجیکٹ پر کام کرنے والے انجینیئرز کو ہدایت دی کہ وہ مشن موڈ پر باقی حصے کو جلد سے جلد مکمل کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ مواد کی خریداری اور اجازت کے طریقہ کار کو بروقت مکمل کریں تاکہ ریلوے لائن کی تعمیر میں تاخیر نہ ہو۔
شمالی ریلوے کے جی ایم، اشوتوش گنگال نے بتایا کہ رامبن اور ریاسی اضلاع کو کووڈ ریڈ اور اورینج زون قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم کووڈ 19 ایس او پیز کے مطابق کام جاری ہے۔ سائٹس پر کاریگروں کو کیمپ مہیا کیے گئے ہیں۔ مختلف نقاط پر کام کرنے والے 366 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ تاہم اب تمام صحتیاب ہوئے ہیں۔
یو ایس بی آر ایل (ادھمپور سرینگر بارہمولہ ریل لنک) ایک قومی منصوبہ ہے جس کو بھارتی ریلوے نے ہمالیہ کے راستے براڈ گیج ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے شروع کیا ہے جس کا مقصد کشمیر کے خطے کو باقی ملک سے جوڑنا ہے۔
منصوبے کے پہلے تین مراحل کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور یہ لائن جموں خطے میں وادی کشمیر میں بارہمولہ - بانیہال اور جموں - ادھم پور- کٹرا کے مابین ٹرینوں کے چلانے کے لئے تعمیر کی جارہی ہے۔ اس میں 111 کلومیٹر کے فاصلے پر کٹرا - بانیہال کے حصے پر کام جاری ہے۔