ETV Bharat / state

کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر

وادی میں درجۂ حرارت میں کمی کے باعث رات کے دوران لوگوں کو سردی سے پریشان ہونا پڑا تو وہیں بدھ کی صبح شدید سردی اور دھند کے باعث بیشتر لوگ گھروں کے اندر ہی محدود رہیں۔

کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر
کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 1:55 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ میں محکمۂ موسمیات کی جانب سے خشک اور سرد موسم کی پیش گوئی کے پیش نظر وادیٔ کشمیر میں رات کا درجۂ حرارت ایک بار پھر نقطۂ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔

وادی میں درجۂ حرارت میں کمی کے باعث رات کے دوران لوگوں کو سردی سے پریشان ہونا پڑا تو وہیں بدھ کی صبح شدید سردی اور دھند کے باعث بیشتر لوگ گھروں کے اندر ہی محدود رہیں۔

کشمیر میں 40 سرد ترین دن یعنی چلہ کلاں 21 دسمبر سے شروع ہوگا اور 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

وادی کے تقریباً تمام بڑے اور معمولی آبی ذخائر جمے ہوئے ہیں اور کشمیر کے آبی ذخائر اس عرصے کے دوران بھاری برفباری کی وجہ سے دوبارہ بھر جاتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دونوں مرکزی علاقوں میں کم سے کم درجۂ حرارت انجماد سے نیچے درج ہوا جس سے لوگوں کو کافی پرشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

عہدیدار نے بتایا کہ خشک اور سرد موسم کی صورتحال پانچ دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 6 دسمبر سے جموں و کشمیر اور لداخ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔'

سری نگر میں درجۂ حرارت منفی 1.0، پہلگام منفی 2.3 اور گلمرگ منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ کے لیہہ شہر میں رات کے سب سے کم درجۂ حرارت منفی 7 اور کرگل میں منفی 4.3 ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.