ETV Bharat / state

لیہہ میں دودھ کے پلانٹ کی شروعات رواں ماں سے - Plant

صوبائی کمشنر لداخ سوگات بسواس نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے سی ای او اور دیگر ایگزیکٹو ممبروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ لیہہ میں دودھ کو صاف کرنے کے پلانٹ کو 15 جولائی 2019 تک چالو کرنے کے لئے ایک نقش راہ تیار کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 11:49 PM IST

میٹنگ میں صوبائی کمشنر نے اس مقصد کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کوششوں کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلانٹ پچھلے سات برسوں سے بند پڑا تھا۔

صوبائی کمشنر نے متعلقین کے ساتھ مشاورت کے بعد اس پلانٹ کو کارگر بنانے کے لئے عملی اقدامات کو حتمی شکل دی۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔

ڈویثرنل کمشنر نے مِلک پروڈیوسرس کواپریٹو فیڈریشن کو ہدایت دی کہ وہ پیکنگ میٹریل اور اس کی چھپائی میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس پلانٹ کی بلا خلل کارکردگی لیہہ اور کرگل اضلاع کے دودھ کی پیداوار کرنے والے افراد کے حق میں ہے۔

اس سلسلے میں ٹرانسفارمر نصب کرنے اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ بجلی اور صحت عامہ کے انجینئروں کو بھی ضروری ہدایات دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر لیہہ اونی لواسہ نے یقین دلایا کہ پلانٹ کے اپریٹنگ عملے کو ضروری تربیت دی جارہی ہے تا کہ اس پلانٹ کی کارکردگی کو موثر بنایا جاسکے۔

چیئرمین ایل ایم پی سی ایف لیہہ پھونسنگ آنگچُک نے کہا کہ فیڈریشن 52 دیہات میں روزانہ تقریباً 14 ہزار لیٹر دودھ کی پیداوار کرتی ہے۔

انہوں نے دودھ صاف کرنے والے پلانٹ کو کارگر بنانے کے لئے صوبائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیڈریشن کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

صوبائی کمشنر نے دودھ صاف کرنے والے پلانٹ کا دورہ کر کے وہاں موجود مشینوں اور دیگر سازو سامان کا معائنہ کیا۔

انہوں نے سی اے ایچ او لیہہ ڈاکٹر اقبال کو ہدایت دی کہ وہ تکنیکی اسامیوں کو معرض وجود میں لانے کے لئے اپنی تجویز دیں۔

اس سے قبل منعقد ہوئی میٹنگ میں جو افسران موجود تھے اُن میں چیف انیمل ہسبنڈری افسر لیہہ، ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹوز لیہہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ لیہہ، ایگزیکٹو انجینئر ایم اینڈ آر ای، پی ڈی ڈی لیہہ اور ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای لیہہ کے علاوہ ملک کواپریٹو کے ممبران بھی شامل تھے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.