ETV Bharat / state

اننت ناگ میں جیش محمد کا عسکریت پسند اور معاون گرفتار - عسکریت پسند تنظیم جیش محمد

اننت ناگ پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایک مصدقہ ملی تھی کہ عسکریت پسند پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور ان سے اسلحہ چھیننے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

اننت ناگ میں جیش محمد کا عسکریت پسند اور معاون گرفتار

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 5:55 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ عسکریت پسند پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس کے بعد فوج کی 1آر آر کی مدد سے ضلع کے کئی مقامات پر ناکے قائم کئے ۔

اننت ناگ میں جیش محمد کا عسکریت پسند اور معاون گرفتار
اننت ناگ میں جیش محمد کا عسکریت پسند اور معاون گرفتار

پولیس کے مطابق ناکے کے دوران تلاشی کاروائی کرتے ہوئے حال ہی میں عسکریت پسند تنظیم جیش محمد میں شامل ہوئے اننت ناگ کے شیر پورہ بالا علاقہ کے رہنے والے ایاض احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار شدہ شخص کے قبضہ سے ایک چینی ساخت کا پستول ایک میگزین اور سات گولیاں ضبط کی گئیں ہیں۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کیا ہے ۔

وہیں پولیس کا دعویٰ ہے کہ ایک اور ناکہ کے دوران جیش محمد سے وابستہ چند ہارہ پانپور کے رہنے والے رئیس احمد میر ولد عبدالرشید میر نامی ایک اور عسکریت پسند کو مہندی کدل اننت ناگ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔جس کے قبضہ سے ایک ہینڈ گرینیڈ بر آمد کیا گیا ہے ۔

پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.