اطلاعات کے مطابق کولگام کے ویسو گاؤں کے قریب گیارہ بج کر 30 منٹ پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے 46 بی این سی آر پی ایف (ای سی او کمپنی) کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ' سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی لیکن اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کولگام کے ایس ایس پی گورندرپال سنگھ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تفتیش قاضی گند پولیس اسٹیشن میں کی جارہی ہیں۔