کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا:'سرینگر تصادم میں زاہد داس ہلاک ہوا ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند بجبہاڑہ حملے میں ملوث تھا- اس حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار اور ایک بچہ ہلاک ہوا ہے'-
آئی جی بی کشمیر وجے کمار کا کہنا ہے کہ سرینگر میں ہونے والے تصادم کے دوران اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں جموں و کشمیر سی آر پی ایف کے اہلکار اور ایک 6 برس کے بچے کے قاتل زاہد داس نامی عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔
زاہد داس اننت ناگ ضلع کے واگہامہ گاؤں کا رہنے والا تھا اور پولیس کے مطابق وہ ایک سال سے عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں شامل تھا۔
یہ بھی پڑھییں
ملہ باغ انکاونٹر: ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک
واضح رہے کہ 26 جون کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی 90 بٹالین پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں ایک نو سالہ بچہ اور سی آر پی ایف کا ایک جوان ہلاک ہوا تھا۔
کمسن لڑکے کی شناخت ضلع کولگام کے یاری پورہ سے نہان احمد ولد محمد یاسین بھٹ کے طور پر ہوئی تھی۔ وہیں اس دوران ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف جوان کی شناخت شامو کے طور پر ہوئی تھی۔