اطلاعات کے مطاق عسکریت پسند نے تقریباً تین ہفتے قبل عسکریت پسند تنظیم اسلامک سٹیٹ آف جموں اینڈ کشمیر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم سرکاری طور پر ابھی تک اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اننت ناگ کے سرہامہ علاقے میں شدت پسند تنظیم آئی ایس جے کے اور حزب المجاہدین کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس دوران واگہامہ بجبہاڑہ کے رہنے والے آئی ایس جے کے کا عسکریت پسند عادل احمد داس ہلاک ہوا تھا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا ۔
اس واقعے کے بعد آئی ایس جے کے اور حزب المجاہدین کے ایک دوسرے کے خلاف کئی بیانات سامنے آ گئے ۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔