ETV Bharat / state

Prediction Of Snowfall In Ganderbal گاندربل میں مزید برفباری کی پیشن گوئی

ایکزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ تطہیر منظور نے کہا ہے کہ گاندربل میں مزید برفباری کی پئشنگوئی کی گئی ہے۔ شدید برفباری کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات اور پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔Prediction Of Snowfall In Ganderbal

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 3:39 PM IST

گاندربل میں مزید برفباری کی پیشنگوئی
گاندربل میں مزید برفباری کی پیشنگوئی

گاندربل:وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان محکمہ موسمیات نے گاندربل میں مزید برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔ اس سے مقامی باشندوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ Meteorological Department Predicts Heavy Snowfall In Ganderbal District In Coming Days

اسی درمیان ایکزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ تطہیر منظور نے کہا ہے کہ گاندربل میں مزید برفباری کی پئشنگوئی کی گئی ہے ۔پیشنگوئی کے بعد اس سے پیدا ہونے والی مشکلات اور پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے پختہ تیاری کی گئی ہے۔اس کے لئے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

گاندربل میں مزید برفباری کی پیشنگوئی

انہوں نے کہاکہ ہم نے برفباری سے نمٹنے کےلئے ٹینڈر بھی طلب کۓ ہیں، پچھلے سال ہم نے اسے 17 زون میں بانٹ دیا تھا جبکہ اس بار ہم نے اسے 28 زون میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ ٹھیکدار بھی کام کرنے کےلئے زیادہ ہوں اور ان کے ساتھ برف ہٹانے کےلئے جو مزدور ہوں انکی بھی تعداد زیادہ سے زیادہ ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ضلع گاندربل میں 150 کیلومیٹر سڑکوں پر محکمہ میکنیکل انجینئرنگ برف کو مشینوں سے صاف کرتا ہے ، تاہم ہمارے محکمہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم تقریباً 620 کیلومیٹر سڑکوں پر ضلع میں برف صاف کرنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ برفباری کے دوران لوگوں کو اگر کوئی بھی دشواری درپیش ہوتی ہے تو وہ ضلع انتظامیہ کے جواینٹ کنٹرول روم سے فون پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Snow Clearance Started on Sgr Leh Highway سرینگر-لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام جاری

واضح رہے وادی کشمیر کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ گاندربل کے میدانی علاقوں میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس کے مطابق کل شام سے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا تھا، تاہم ساری رات وقفے وقفے سے جاری یہ برفباری آج صبح رک گئی۔ جس دوران لوگوں نے راحت کی سانس لے لی ہے ۔کیونکہ وادی کشمیر کے سبھی علاقوں کے ساتھ ساتھ گاندربل میں بھی سینکڑوں لوگ زکام،کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو چکے تھے، وہی گاندربل کے ڈپٹی کمشنر دفتر میں برفباری سے نمٹنے کیلئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔اس میں مختلف محکموں کے ملازمین کو ڈیوٹی پر تنعیات کی گئی ہے۔Meteorological Department Predicts Heavy Snowfall In Ganderbal District In Coming Days

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.